موبائل سنیچرزسروسز ہسپتال کے سامنے جھپٹا مار کر موبائل فون چھین کر فرار

سیف سٹی نے جھپٹا مار کر موبائل چھیننے کی ویڈیو جاری کردی.تفصیلات کے مطابق ملزمان سروسز ہسپتال کے سامنے سے شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہوئے تھے۔سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے موبائل سنیچرز کو کیمروں کے ذریعے ٹریس کیا ۔موبائل سنیچرزگینگ ٹارگٹ کرتے ہوئے شہریوں کو موبائل اور قیمتی اشیاء سے محروم کرتے تھے ۔سیف سٹی کی جاری ویڈیو میں جھپٹا مار کر موبائل چھینتے دیکھا جا سکتا ہے۔موٹرسائیکل سوار موبائل چھین کر تیزی سے موٹرسائیکل بھگاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دوسری جانب سے گینگ کے مزید ملزمان کو ساتھ واپس آتے بھی دیکھا جا سکتا ہیں۔موبائل سنیچر گینگ میں 6 لوگ اپنے ٹارگٹ کی تلاش میں تھے۔ترجمان سیف سٹیز کا کہنا تھا کہ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 15 پر اطلاع دیں ۔