پشاور، رشتے کے تنازع پرایک ہی خاندان کے آٹھ افراد قتل ۔
تھانہ خزانہ کے علاقے گڑھی خان بابا میں غفار نامی شخص نے ساتھیوں کے ساتھ ملک کر ایک گھر میں گھس کر اندھا دند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین خواتین،ایک بچی اورچار مرد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ خاندان میں رشتے کے تنازع کا نتیجہ ہے، پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزم نے جس گھر میں گھس کر فائرنگ کی وہ اس کا سسرال ہے جبکہ مارے جانے والے تمام افراد افغان مہاجرین تھے۔