شمالی وزیرستان، امریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ، کم ازکم چارافراد ہلاک ۔

ذرائع کے مطابق سحری کے وقت امریکی جاسوس طیارے نے میران شاہ بازار میں واقع ایک گھر پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں چارافراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، واقعہ کے فوری بعد مقامی افراد بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی اور اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں، ذرائع کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔