اسامہ بن لادن کی موت کا بدلہ لینے کیلئے جہاد جاری رہے گا ۔ ایمن الظواہری

ایمن الظواہری کی نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اسامہ کے بعد جہاد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ بارہ منٹ کے دورانیے کی ویڈیو ایک جہادی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے جس میں القاعدہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ مجاہدین کے امام اسامہ بن لادن کی موت کا انتقام لیا جائے گا۔ ایمن الظواہری نے تیونس اور مصر میں آنے والے انقلاب کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ان ملکوں میں القاعدہ کا پیغام پھیلانے میں مدد ملے گی۔