ایم کیو ایم نےحکومت میں شمولیت کے لیےداخلہ اور بلدیات کی وزارتیں مانگ لی ۔
ایم کیو ایم نے ایک بار پھر حکومت میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ۔ قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کل ٹیلیفونک خطاب میں حکومت میں شمولیت کا اعلان کرے گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے حکومت میں شامل ہونے کے لئے داخلہ اور بلدیات کی وزارتیں مانگی ہیں۔ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ حکومت سازی کے پہلے مرحلے میں سندھ حکومت میں شامل ہوگی جس میں ایم کیو ایم کے چودہ وزراء سندھ حکومت کا حصہ بنیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں ایم کیو ایم کے وزراء وفاقی حکومت میں بھی شامل ہو جائیں گے ۔