نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 20 سال بیت گئے

)اللہ ہو ،، اللہ ہو (
نصرت فتح علی خان کا خاندان چھے سو سال سے قوالی پیش کر رہا ہے، نصرت فتح علی خان نے سولہ سال کی عمر میں قوالی پیش کی اور استاد کا لقب پایا۔ نصرت فتح علی خان نےقوالی کو نئی جہتوں سے متعارف کرایا اوردنیا بھرمیں مقبول بھی بنایا۔
ساٹ قوالی
)یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے یا مست مست (
نصرت فتح علی خان موسیقار، قوال اور غزل گائیک تھے۔ انہوں نےچالیس سے زائد ممالک میں پرفارمنس کے ذریعے حاضرین کے دل جیتے۔
نیٹس
)کسے دا یار نہ وچھڑے (
نصرت فتح علی خان کو 1987ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ نصرت کو 1995میں یونیسکو میوزک پرائز دیا گیا۔
نیٹس
) آفریں آفریں۔۔۔۔۔۔ (
عظیم گلوکار 13اکتوبر 1948ء میں فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 16اگست 1997ء کو برطانیہ میں وفات پائی۔ نصرت فتح علی خان کو فیصل آباد میں سپرد خاک کیا گیا۔