ہالی وڈ کی تھرلر فلم"ویلی آف بونز"کا ٹریلرجاری
ہدایتکار ڈین گلیزر کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک خاتون اور اس کے ساتھی سے متعلق ہے جو زمانہ قدیم کے فوسلز کی تلاش میں نکلتے ہیں ، خطروں سے لاعلم یہ لوگ خطرناک لوگوں کی بستی میں چلے جاتے ہیں۔اپنی تحقیات کے دوران انکو جان بچانی مشکل ہو جاتی ہے، سنسنی کے مناظر سے بھرپور فلم کی نمایاں کاسٹ میں اوٹم رِیسر، رے کائرو اور سٹیون مولونی شامل ہیں۔
تھرلر فلم"ویلی آف بونز" یکم ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔