طاہر القادری ایک بار پھر لاہور میں سٹیج سجانے کو تیار

طاہر القادری ایک بار پھر لاہور میں سٹیج سجانے کو تیار ۔۔۔ مال روڈ کے استنبول چوک میں دھرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ،، کرسیاں لگ گئیں ۔ سٹیج سج گیا ۔ کنٹینرز بھی کھڑے ہو گئے ،، جبکہ طاہر القادری کاخصوصی کنٹینر بھی پہنچا دیا گیا ۔دھرنے کیلئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ،، جبکہ پولیس کی نفری بھی تعینات ہے ،، مال روڈ کو ایک بار پھر شروع سے ہی بند کر دیا گیا ،، استنبول چوک کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا ، جبکہ پرانی انارکلی تک مال روڈ کو بند کیا گیا ،
ناصر باغ سے لے کر مال روڈ کے دونوں اطراف طاہر القادری کے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں ،، جبکہ بڑی بڑی فلیکسز بھی لگی ہیں ،، دھرنے سے طاہر القادری خطاب کرینگے اور ایک بار پھر حکومت کو للکاریں گے،،
مال روڈ پر دھرنے کی وجہ سے ایک بار پھر لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،، دیگر سڑکوں پر ٹریفک کا بہاؤ بہت زیادہ ہونے سے ٹریفک جام ہے،، جبکہ مال روڈ پر دکانیں بھی بند پڑی ہیں ،، ادھر تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ احتجاج پرامن ہو گا اور قانون کی کسی قسم کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہو گی