ملک میں مون سون بارشوں کا زور آج کشمیر اور گلگت بلتستان میں رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، گزشتہ روز بھی کے پی کے اور کشمیر سے ملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی، جبکہ پنجاب ، سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ میں بھی گرمی کی لہر برقرار ہے ، ملتان ، ڈی جی خان ، بہاولپور ، سکھر ، دادو سخت گرمی کی لپیٹ میں ہیں، ادھر سندھ اور اندرون بلوچستان میں گرمی کی لہر برقرار ہے، سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔