وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی کا دورہ کیا

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہمیشہ رواداری، شائستگی اور قومی یکجہتی کو فروغ دیا ،، اربوں روپے کی لاگت سے فلاح عامہ کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے،، ہماری حکومت نے 4 برس کے دوران انتہائی شفافیت کیساتھ منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا ہے، منصوبوں میں شفافیت کے کلچر کو پروان چڑھایا گیا ،، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا دامن کا کرپشن کی آلائشوں سے پاک ہے۔ اربوں ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں میں ایک پائی کی بھی کرپشن سامنے نہیں آئی۔ مخالفین بھی ہم پر انگلی نہیں اٹھاسکتے ، ترقی اورخوشحالی کے جاری سفر کو پورا کریں گے
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی کا دورہ کیا،جہاں مریضوں کوعلاج کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، نوتعمیرشدہ ہسپتال کی دیوار میں سیلن آنے پر متعلقہ عملہ بھی معطل کر دیا،، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مریضو ں کو سہولتوں کی فراہمی سب چیزوں سے مقدم ہے
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی کا دورہ کیا ،، جہاں مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا،، بعض مریضوں کی جانب سے ادویات کی مفت فراہمی کی شکایت پر سخت برہمی کا اظہارکیا،، جن مریضوں کو پیسے دے کر دوائی لینا پڑی انہیں سو فیصد پیسے واپس کرنے کی بھی ہدایت کی ،، جبکہ نوتعمیرشدہ ہسپتال کی دیوار میں سیلن آنے پر متعلقہ عملہ بھی معطل کر دیا،،
دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سو فیصد مریضوں کو ادویات مفت ملنی چاہئیں ، اربوں روپے کی لاگت سے جدید ترین ہسپتال بنانے کا یہ مقصد نہیں کہ غریب مریضوں کو اپنی جیب سے ادویات خریدنی پڑیں،،تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ جان لے کہ میں ان کا نہیں ،، غریبوں کا نمائندہ ہوں، عملہ کم ہے تو اس میں اضافہ کیا جائے، حکومت کی طرف سے فنڈز میں کمی نہیں آنے دی جا رہی، اس کے باوجود مریضوں کو مفت ادویات نہ ملنے کی صورتحال برداشت نہیں کروں گا ،، مریضو ں کو سہولتوں کی فراہمی سب چیزوں سے مقدم ہے