پرتگال کے جزیرے مدیرا میں ایک مذہبی تقریب میں صف ماتم بچھ گیا
پرتگال کے جزیرے مدیرا میں ایک مذہبی تقریب میں صف ماتم بچھ گیا،، جب تقریب کے دوران ایک تن آور درخت ہجوم میں آگرا،، جس سے ایک درجن سے زائد ہلاکتیں جبکہ متعدد زخمی ہوگئے،، مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں کچھ غیر ملکی بھی ہیں، عوام کے ہجوم سے بھرے ہوئے چوک پر درخت گر گیا جس سے ہر طرف افراتفری مچ گئی،اس حادثے کے بعد مدیرا میں تین دن کے سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ پرتگال کے صدر نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے