پشاور ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچ گیا
پشاور ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچ گیا ،، سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہی کا منصوبہ ناکام بنا ڈالا ، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی بڈھنی روڈ کے قریب کی گئی ،، جہاں سے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ، دہشتگرد سڑک کے کنارے بم نصب کر رہے تھے ،، دہشتگردوں کے قبضے سے خود ساختہ بم برآمد کر لیا گیا ، دہشتگردوں نے سڑک کنارے بم دھماکا کر کے تباہی کا منصوبہ بنایا تھا ،، جسے بر وقت کارروائی کر کے ناکام بنایا گیا ،