شہدائے ماڈل ٹاون کےلواحقین ایک دفعہ پھر قصاص کیلیے سڑکوں پر آگئے

شہدائے ماڈل ٹاون کےلواحقین ایک دفعہ پھر قصاص کیلیے سڑکوں پر آگئے، شہدا اورزخمیوں کے لواحقین کی خواتین اورمنہاج القران کے کارکنان مال روڈ پر دھرنے میں پہنچ رہی ہیں، لاہور کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی خواتین کارکنان دھرنے میں شامل ہیں،،دھرنے میں شامل خواتین کارکنان کا کہنا ہے کہ تین سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن ماڈل ٹاون کے شہدا کے مجرموں کو کیفرے کردار نہیں پہنچایا گیا،خواتین اپنے ساتھ کچھ دن رکنے کا سامان بھی لائی ہیں ،انکا کہنا ہے کہ جب تک انصاف نہیں ملتا یہاں سے نہیں اٹھیں گے،،