پی پی پی رہنما قمرزمان کائرہ کی لاہورمیں بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
لاہورمیں بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی رہنما قمرزمان کائرہ کہتے ہیں کہ سیاست میں مذاکرات یا ملاقات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے جاسکتے،، آصف علی زرادری نے کبھی یہ بات نہیں کی کہ وہ کسی کا فون نہیں سنیں گے یا رابطہ نہیں کریں گے، نواز شریف جو باتیں اب کر رہے ہیں انہوں نے بہت دیر کردی ہے، انہیں اس وقت میثاق جمہوریت یاد آیا جب وہ مشکل میں ہیں ،، ملک میں غیر یقینی صورت حال ہے انھوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت بے نظیر بھٹو کا برین چائلڈ تھا ،، پی پی پی نے ہمیشہ میثاق جمہوریت کی پاسداری کی ہے، میاں نواز شریف کے پی پی پی کے ساتھ کوئی اچھے وطیرے نہیں رہے،، بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ برے سے برے حالات میں بھی ڈائیلاگ سے اختلاف نہیں کیا ،