ہم عوام کا فیصلہ تسلیم کریں گے کسی اور کا فیصلہ قبول نہیں:وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق
لاہور ریلوے سٹیشن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ،، جب ایک سیاستدان مائنس ہوتا ہے تو پھر دوسرے کی باری آتی ہے،، نہیں چاہتے کہ ہمارے مخالف سیاستدان نااہل ہوں،، سیاست میں جب چہروں کو کالا کریں گے اور ایک دوسرے کو عدالت میں گھسیٹیں گے تو بات بہت دور تک جائے گی،،یہی لوگ کل روئیں گے کہ ہم نے کیا کیا،، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ راولپنڈی سے لاہور تک کے سفر نے ان کے تمام اندازے غلط ثابت کر دیے،، سیاست کا میدان نواز شریف کے ہاتھ میں رہے گا،، انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑی مشکل سے مسائل حل کر کے ترقی کی جانب سفر شروع کیا ہے،، ہم اس ملک کو افغانستان، یمن یا عراق نہیں بننے دیں گے،، جن لوگوں نے نااہلی کا ڈرامہ رچایا انہیں جلد اپنی غلطی کا احساس ہو گا،، اشرافیہ اب حکومت نہیں کر سکتی، یہاں عام آدمی کے فیصلے چلیں گے،، کہیں اور سے آنے والی تبدیلی ہمیں قبول نہیں ہے