پی سی بی نے کوچ مکی آرتھر پر بد زبانی کے الزامات عائد کرنے والے عمر اکمل کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے
پی سی بی کی جانب سے ہیڈ کو چ پر بد تمیزی کا الزام لگانے والے عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا،، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کو کوچز کے ساتھ بدتمیزی نہیں کرنی چاہیے تھی،، اگر کوئی مسئلہ تھا تو انہیں پی سی بی سے بات کرنی چاہیے تھی،، پبلک میں جا کر بات کرنا پی سی بی کے رولز کے خلاف ہے،،ذرائع کے مطابق عمر اکمل کے الزامات پر ہیڈکوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ،، عمر اکمل گرانٹ فلاور سے بیٹنگ کی ٹریننگ حاصل کرنا چاہتا تھا،، لیکن میں نے اسے کہا کہ پہلے کلب کرکٹ کھیل کر اس سہولت کے مستحق بنو،، عمر اکمل کے پاس پی سی بی کا سنٹرل کنٹریکٹ نہیں ہے اس لیے اسے پی سی بی کے سپورٹ سٹاف سے خدمات حاصل کرنے کیلئے خود کو منوانا ہوگا،،ہیڈ کوچ نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی عمر اکمل کو اکیڈمی آنے سے نہیں روکا،، پی سی بی کے سٹاف پر سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کا حق ہے