پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا۔ اس وقت اگرآرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کو چھیڑاگیا تو ری ایکشن آ سکتا ہے: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی
تحریک انصاف کے پی پی 204 سے سابق ٹکٹ ہولڈر راجہ طارق جاوید نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،، اس موقع پر گیلانی ہاؤس ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ،، انہوں نے اداروں کو مضبوط کیا اور عدالتوں کا احترام کیا ،، ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا ،، بینظیربھٹو عدالتوں میں پیش ہوتی رہیں ،، وہ خود اور راجہ پرویز اشرف اب بھی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں،، انہوں نے کہا کہ 2018 پیپلزپارٹی کاسال ہے،، اس کے لئے پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی مکمل ہو چکی ہے،، انہوں نے کہا کہ اس وقت اگر آئین کے آرٹیکل 62 ، اور 63 کو چھیڑا گیا تو اس پر ری ایکشن آسکتا ہے،، اور عدلیہ اس آرٹیکل کے خلاف کارروائی مسترد بھی کر سکتی ہے،، انہوں نے کہا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے خلاف ریفرنس کا جلد از جلد فیصلہ چاہتے ہیں ،، تاکہ تاریخ کو درست کیا جائے