پی پی پی اور پی ایم ایل ن کہتی ہیں کہ ہمارے رہنماوں کا احتساب نہ کریں، ایسا تو ممکن نہیں ، ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری

Aug 16, 2018 | 00:46

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ چند ووٹ دوہری مہر کے باعث مسترد ہوئے، تحریک انصاف ایک آسان اکثریت کے ساتھ پارلیمنٹ میں موجود ہے، عمران خان کے انتخاب میں 185 ووٹ متوقع ہیں،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ایوان کا ماحول خراب کیا جس کو اچھا نہیں سمجھتے ، پی پی پی اور پی ایم ایل ن کہتی ہیں کہ ہمارے رہنماوں کا احتساب نہ کریں، ایسا تو ممکن نہیں ہے،

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو پارلیمان کیسے رہا کرے، ان کو پارلیمنٹ نے تو جیل نہیں بھیجا، یہ عدالت کا اختیار ہے پارلیمان کا اختیار نہیں

مزیدخبریں