لندن: مقبول امریکی گلوکارہ میڈونا60برس کی ہوگئیں

مقبول امریکی گلوکارہ میڈونا60برس کی ہوگئیں لندن:1983میں پہلاگاناگانےوالی میڈوناآج بھی راج کرتی ہیمیڈوناکےاب تک30کروڑرکارڈبک چکےہیں،میڈوناکی12ایلبمزنمبر1پررہیںمیڈوناکی دولت58کروڑڈالرسےزیادہ ہے،
کوئین آف پاپ گلوکارہ میڈونا نے زندگی کی ساٹھ بہاریں دیکھ لیں۔ ان کے گانوں کی تیس کروڑ سے زائد کاپیاں دنیا بھر میں فروخت ہو چکی ہیں۔ گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی لوہا منوایا، اور بہترین اداکارہ کیلئے گولڈن گلوب ایوارڈ اپنے نام کیا۔
کوئین آف پاپ امریکی گلوکارہ میڈونا 60 برس کی ہو گئیں،،، اپنی فنی زندگی کے آغاز کے لیے میڈونا نے1977ء میں نیویارک کا رُخ کیا جہاں موسیقی کے گروپس بریک فاسٹ اور ایمی سے بطور گلوکارہ وابستہ ہوکر اپنی حیثیت منوانے میں کامیاب رہیں۔ 1983ء میں میڈونا نے اپنی گلوکار ی کا پہلا البم جاری کیا۔ میڈونا نے جدید موسیقی و گلوکاری کے کئی البم جاری کرکے اپنے مداحوں کے ذوق کو تسکین بخشی، جس میں ان کے مقبول ترین البمزمیڈونا، لائک اے وِرجن، ٹریو بلیو ،لائک اے پریئر، میوزک، امریکن لائف اور ہارڈ کینڈی وغیرہ شامل ہیں۔ میڈونا کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ وہ اپنے گانے خود لکھتی ہیں۔ انکے گانوں کی تیس کروڑ سے زائد کاپیاں دنیا بھر میں فروخت ہو چکی ہیں۔ میڈونا نے انیس سو اناسی میں فلموں میں کام شروع کیا۔ انہیں انیس سو چھیانوے کی فلم ایویٹا کے لئے بہترین اداکارہ کا گولڈن گلوب ایوارڈ دیا گیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق میڈونا، خواتین میں سب سے زیادہ مقبول ترین گلوکارہ ہے۔