بابائے اردو مولوی عبدالحق کی ستاون ویں برسی آج منائی جارہی ہے
بابائے اُردو مولوی عبدالحق اٹھارہ سو ستر میں ہاپوڑ ضلع میرٹھ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی۔ بابائے اردو مولوی عبدالحق اردو کے صف اول کے نقاد،محقق ،ادیب، لُغت نویس ماہر صَرف و نحو تھے۔ قیامِ پاکستان کے بعد مولوی عبدالحق کراچی تشریف لے آئے اور تادم مرگ کراچی میں مقیم رہے۔ انہوں نے کل پاکستان انجمن ترقی ُاردو کی بنیاد ڈالی۔ اردو کالج قائم کیا اور اردو یونیورسٹی کے قیام کے لئے تن من َدھن کی بازی لگا دی۔ مولوی عبدالحق کی چند تصانیف و تالیفات میں خطباتِ عبدالحق،سر سید احمد خان ،قواعدِ اردو۔ اردو کی نشوونما میں صوفیائے کرام کا حصہ اور باالخصوص شخصی خاکوں کا ایک شاہکار مجموعہ چند ہمعصرشامل ہیں۔ مولوی عبدالحق سولہ اگست انیس سو اکسٹھ کو بانوے برس کی عمر میں انتقال کرگئے انہیں اردو کالج کراچی کے احاطے میں ہی دفن کیا گیا۔