صدارتی انتخاب کاشیڈول جلد جاری کردیاجائے گا:الیکشن کمیشن

Aug 16, 2018 | 09:30

الیکشن کمیشن کے ترجمان الطاف خان نے کہاہے کہ صدارتی انتخاب کاشیڈول جلد جاری کردیاجائے گا۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چونکہ اسمبلی کا کورم مکمل نہیں تھا اس لئے صدارتی انتخاب نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہاکہ اب اسمبلی کاکورم پورا ہوچکا ہے اور صدارتی انتخاب کاعمل نوستمبر سے پہلے مکمل کرلیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ صدر انتخابی کالج میں چاروں صوبائی اسمبلیاں شامل ہیں اوربدھ کو پنجاب اسمبلی کے اراکین کی جانب سے حلف اٹھانے کے بعد کورم مکمل ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں