سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب آج ہوگا

Aug 16, 2018 | 09:53

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیرصدارت اجلاس آج ہوگا جس میں وزیراعلیٰ سندھ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کے لیے سید مراد علی شاہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں جب کہ مشترکہ اپوزیشن کے امیدوار شہریار مہر ہیں۔

اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن مستحکم ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مراد علی شاہ ایک مرتبہ پھر واضح اکثریت سے قائد ایوان منتخب کرلیے جائیں گے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج عمل میں لایا جائے گا۔

مزیدخبریں