ملک میں کہیں گرمی اور حبس تو کہیں مون سون کی برسات کا سلسلہ جاری

Aug 16, 2018 | 11:51

ملک کے مختلف حصوں میں کہیں گرمی،حبس اور مرطوب موسم تو کہیں مون سون بادلوں کے برسنے کا سلسلہ جاری ہے، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور،راولپنڈی،گوجرانوالہ، فیصل آباد، بہاولپور اور ملتان میں بادل برسیں گے۔

ڈی آئی خان، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، قلات، ژوب، اسلام آباد اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا،تاہم فیصل آباد، راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، بہاولپور، ہزارہ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

مزیدخبریں