غیرملکی شہری جائیداد نہیں خرید سکیں گے، پارلیمنٹ میں قانون منظور

Aug 16, 2018 | 12:43

نیوزی لینڈ حکمیں غیرملکی شہریوں پر گھر خریدنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ غیر ملکی شہریوں کے گھر خریدنے پر پابندی کا قانون گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ سے منظور کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت نے غیر ملکی افراد پر گھر خریدنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ افراد مہنگے گھر خرید کر نیوزی لینڈ میں چھٹیاں گزارنے آتے ہیں، جس کے باعث امیر غیر ملکیوں کی دولت کے سامنے مقامی افراد کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ غیر ملکی شہریوں کے گھر خریدنے پر پابندی کا قانون بدھ کے روز نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ سے منظور کیا گیا۔

مزیدخبریں