قطر کا ترکی میں 15بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

Aug 16, 2018 | 12:54

قطر نے ترکی میں 15بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے،مذکورہ اعلان انقرہ میں قطر کے امیر تمیم بن حماد التھانی کی ترکی کے صدر طیب اردغان کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا گیا جس کے تحت قطر ترکی کے مالیاتی اداروں کے ذریعے ترکی میں 15بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ترکی کی کرنسی لیرا جو امریکی ڈالر کے مقابلے اپنی شرح تبادلہ تقریباً 40 فیصد تک کھو چکی ہے مذکورہ اعلان کے بعد اس کی شرح تبادلہ 6.02 لیرا فی ڈالر سے بہتر ہو کر 5.86 لیرا فی ڈالر پر آگئی۔

 

مزیدخبریں