برطانیہ میں بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں 23فیصد اضافہ

Aug 16, 2018 | 13:02

برطانیہ میں بڑیکمپنیوں کے اعلی عہدیداروں کی تنخواہوں میں ایک سال کے دوران 23فیصد اضافہ ہوا۔چارٹڈ انسٹی ٹیوٹ آف پرسنل اینڈ ڈیویلپمنٹ اور دی ہائی پے سنٹر تھنک ٹینک کے سروے کے مطابق ایف ٹی سی ای 100 شیئر انڈکس میں لسٹڈ 100 بڑی کمپنیوں کے چیف ایگزیکیٹیو افسران کی 2017 میں اوسط سالانہ تنخواہ 5.7 ملین پاﺅنڈ (7.25 ملین ڈالر)رہی جو کہ 2016 کے مقابلے 23 فیصد تک زیادہ شمار ہوئی ہے جبکہ ایک عام برطانوی ورکر کی اوسط تنخواہ میں سال کے دوران 2.5 فیصد سے 29,009 پاﺅنڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔برطانیہ میں گذشتہ سال سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے پرسیمون کمپنی کے سی ای او جیف فیئر بن رہے جنہوں نے 2016 میں اپنی تنخواہ کے برعکس 20 گنا زیادہ 47.1 ملین پاﺅنڈ سالانہ تنخواہ لی۔

مزیدخبریں