فیس بک کی دوستی لڑکی کو مہنگی پڑ گئی

Aug 16, 2018 | 13:06

اسلام آباد کے تھانہ کورال میں درج ایف آئی آر کے مطابق مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی سدرہ کی ضیا نامی لڑکے سے فیس بک پر دوستی ہوئی۔ ضیا کے کہنےپر سدرہ جھنگ سے ایک لاکھ نقدی اور دس تولے سونا لیکر اسلام آباد پہنچی۔ ضیا نے سدرہ کے ساتھ غوری ٹاؤن میں واقع گھر میں زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے پولیس رپورٹ کرنے پر سدرہ کو تیزاب پھینکنے کی دھمکی بھی دی ۔

مزیدخبریں