سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا کاروباری رجحان

Aug 16, 2018 | 13:07

ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا کاروباری رجحان رہا ۔جمعرات کو بیشتر ایشیائی سٹاک مارکیٹس کا آغاز مندی سے ہوا تاہم چین اور امریکا کے درمیان تجارتی مذکرات کے امکانات سامنے آمنے کے بعد ان میں تیزی دیکھی گئی۔ٹوکیو سٹاک کا مرکزی نکی 225 انڈکس میں وقفہ تک 1.20 فیصد،ہانگ کانگ کا مرکزی ہینگ سینگ انڈکس 0.1 فیصد اور شنگھائی کمپوزٹ انڈکس میں 1.17فیصد کمی آئی ۔وال سٹریٹ نیویارک میں ڈو جونز انڈکس 0.5 فیصد ڈاﺅن کے ساتھ کلوزنگ پر 25,162.41 جبکہ لندن ایف ٹی ایس ای 100 انڈکس 1.5 فیصد کمی کے ساتھ 7,497.87 پر بند ہوا۔ایشیائی فوریکس میں ترک لیرا کی قدر قطر کی طرف سے سرمایہ کاری کے اعلان کے بعد سنبھل کر 5.98 لیرا فی ڈالر رہی جبکہ یورو کی شرح تبادلہ اضافے کے ساتھ 1.1381 ڈالر،پاﺅنڈ سٹرلنگ کی 1.2720ڈالر اور امریکی ڈالر کی جاپانی ین میں شرح تبادلہ 110.86 ین رہی۔

مزیدخبریں