دپیکا اور رنویر کی شادی میں موبائل استعمال کرنے پر پابندی ہوگی

بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا اور رنویر اپنی شادی کی تمام تقریب سوشل میڈیا سے دور رکھنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دونوں کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو موبائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔دونوں نے اپنی شادی کو ڈیسٹینیشن ویڈنگ قرار دیتے ہوئے اسے اٹلی میں منعقد کیا ہے جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ہے۔ دونوں اداکار شادی کی ہر تقریب کے دوران پرائیوسی کو ترجیح دینا چاہتے ہیں