الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

Aug 16, 2018 | 15:23

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے، نئے صدر کے انتخاب کے لئے پولنگ 4 ستمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق اسلام آباد اور چاروں صوبا ئی دارالحکومتوں میں مقرر پریذائیڈنگ آفیسران کے پاس 27 اگست 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اسلام آباد میں ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے 29 اگست کو ہوگی۔کاغذات نامزدگی 30 اگست کو واپس لئے جاسکیں گے۔ نامزد امیدواروں کی فہرست 30 اگست کو جاری کی جائے گی جبکہ 4 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد، پنجاب اسمبلی بلڈنگ لاہور، صوبائی اسمبلی بلڈنگ کراچی، صوبائی اسمبلی بلڈنگ پشاور، صوبائی اسمبلی بلڈنگ کوئٹہ میں 10بجے سے شام 4 بجے تک ہو گی۔

مزیدخبریں