الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے لئے پریذائیڈنگ آفیسران کی تقرری کردی

Aug 16, 2018 | 15:40

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے لئے پریذائیڈنگ آفیسران کی تقرری کردی ہے۔ سینیٹ آف پاکستان اور قومی اسمبلی کے پریذائیڈنگ آفسیر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ہوںگے۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ، صوبائی اسمبلی سندھ کے لئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے لئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور صوبائی اسمبلی کے لئے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ پریذائیڈنگ آفیسران ہوںگے۔ یہ پریذائیڈنگ آفیسران بالترتیب قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس کے صدر نشین ہوں گے۔

مزیدخبریں