جڑواں شہروں میں حصول تعلیم اورروزگارکیلئے آنے وا لوں کو سہولیات میں مشکلات کا سامنا

Aug 16, 2018 | 15:49

جڑواں شہروں میں عوامی ہاسٹلوں میں کمی کی وجہ سے حصول تعلیم اورروزگارکیلئے باہر سے آنے والے لوگوں کو رہائشی سہولیات میں مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے۔ تعلیمی اداروں میں موجودہاسٹلوں میں گنجائش اور سہولیات میں کمی کی وجہ سے طالب علموں اورروزگارکیلئے مقیم افراد کیلئے نجی ہاسٹلوں میں مہنگے اخراجات کی ادائیگی کے سواءکوئی دوسرامتبادل موجودنہیں۔ یہ ہاسٹلززیادہ تر نجی وکمرشل عمارات میں قائم ہیں جن کیلئے ضوابط کا خیال بھی نہیں رکھا جارہا۔ ایک طالب علم سہیل خان نے اے پی پی کو بتایا کہ وہ جس نجی ہاسٹل میں مقیم ہیں وہاں پرحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا فراہم نہیں کیاجارہا، اس کے علاوہ کمروں اورباتھ رومز کی صفائی کی صورتحال بھی ناقص ہے۔انہوں نے بتایا کہ ناشتے اورلانڈری کیلئے انہیں علیحدہ سے ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت نجی ہاسٹلوں کے اخراجات بہت زیادہ اورعام آدمی کی قوت خرید سے تجاوزکررہے ہیں۔ اس وقت ان ہاسٹلوں کے مالکان مشترکہ کمرے میں فی بیڈ 7ہزارروپے سے لیکر10ہزارروپے تک وصول کررہے ہیں۔ ایک اورطالب علم کے مطابق جڑواں شہروں کے بیشترتعلیمی اداروں میں طلباءوطالبات کیلئے رہائشی سہولیات کافقدان ہے، جن اداروں میں ہاسٹلزموجودہیں وہاں پرگنجائش کم ہے اسلئے طلباءوطالبات کونجی ہاسٹلوں میں جانا پڑرہا ہے،انہوں نے کہاکہ اس صورتحال کے تناظرمیں نجی ہاسٹلوں کے حوالے سے قواعد وضوابط وقت کا تقاضاہے۔انہوں نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے اپناکرداراداکرنے کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں