دیکھیں گے کس گورنر ہاؤس کی دیوار گرے گی اور کتنی نوکریاں ملیں گی: سعد رفیق

Aug 16, 2018 | 16:32

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ اب ہم دیکھیں گے کہ کس گورنر ہاؤس کی دیوار گرے گی اور دیکھیں گے کتنے گھر اور کتنی نوکریاں دی گئیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ (ق) لیگ مسلم لیگ (ن) کو توڑ کر بنائی گئی، پنجاب میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنارہے، اس حکومت اور اس کے عہدیداروں کی سلیکشن ہارس ٹریڈنگ سے کی جارہی ہے، ہمارے لوگوں کو فون کرکے انہیں توڑنے کی کوشش کی گئی ہے، عدالت سے نااہل شخص جہاز میں اراکین اسمبلی کو لارہا ہے۔انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آپ جھوٹ بول کروزیراعظم تک پہنچ رہے ہیں مگر یہ زیادہ دن نہیں چلے گا، اب ہم دیکھیں گے کہ کس گورنر ہاؤس کی دیوار گرے گی، دیکھیں گے عمران خان کس کس گھر کو استعمال نہیں کرتے، دیکھیں گے کہ کتنے گھر اور کتنی نوکریاں دی گئیں، روزانہ آڈٹ کریں گے۔

مزیدخبریں