مسجد نبوی کے مُمتاز عالم دین الشیخ ابو بکر الجزائری انتقال کرگئے۔
مسجد نبوی کے امام ، مدرس اور ممتازعالم دین الشیخ اب بکر الجزائری کل بُدھ کو98 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔
الشیخ الجزائری جنوبی الجزائر کے لیوۃ کے علاقے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے ہی ملک میں قرآن وحدیث میں تخصص کیا اور اس کے بعد وہ مدینہ منورہ آگئے جہاں انہوں نے مسجد نبوی میں مدرس اور مفسر قرآن کے طورپر دینی اور علمی خدمات انجام دینا شروع کیں۔
انہوں نے وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام دارالحدیث مدینہ منورہ میں بہ طور مدرس اور معلم بھی خدمات انجام دیں۔ ان کا شمار جامعہ اسلامیہ کے اولین اساتذہ میں ہوتا ہے۔ الشیخ جزائری کے انتقال پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جب کہ سعودی عرب کی سرکردہ شخصیات نے بھی مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔