سپریم کورٹ نے قرض معافی سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں معاف کرائے گئے قرض کا 75فیصد واپس نہ کرنے والوں کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا

Aug 16, 2018 | 20:34

سپریم کورٹ میں قرض معافی سے متعلق ازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ سماعت پر قرض دہندگان کو 2آپشنز دیے گئے تھے،پہلے آپشن کے مطابق پرنسپل اماؤنٹ کا 75 فیصد جمع کرانا تھا، آپشن نمبر2کے مطابق قرض معاف کرانے والوں کی جائیداد قرق کرنے کا حکم تھا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سماعت میں کئی فریقوں نے آپشن نمبر ایک کا انتخاب کیا ہے جس پر سپریم کورٹ نے باقی فریقوں کی جائیداد قرق کرنے کا حکم جاری کر دیا، چیف جسٹس کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیک نیتی ظاہر کرنے کے لیے رقوم جمع کرائیں، ماتحت عدالتوں میں معاملات لٹک نہ جائیں اس لیے فریقین کو آپشن ون دیا۔

مزیدخبریں