آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پندرہ خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

Aug 16, 2018 | 21:08

ملک کے دشمنوں کا عبرت ناک انجام،،،سپہ سالارپاک فوج نے پندرہ خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی،،،آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گرد سنگین وارداتوں،قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں،تعلیمی اداروں پرحملوں اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے،ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں پرچارشہریوں ،،،اکتالیس سیکیورٹی اہلکاروں کو قتل اورایک سوتین افراد کوزخمی کیا تھا،آرمی چیف نے چھے دہشت گردوں کومختلف نوعیت کی سزاوں کی بھی توثیق کی،آئی ایس پی آرکے مطابق تمام دہشت گردوں کوفوجی عدالتوں سے موت کی سزا سنائی جاچکی تھی،دہشتگردوں میں خیوال محمد،صدام اللہ،اظہار،سید اللہ،مجاہد ،طارق علی، اسراراحمد ،کلیم اللہ، محمد رحمان، فیاض اللہ اوردیگرشامل ہیں

مزیدخبریں