سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے

Aug 16, 2018 | 22:21

بلوچستان اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی، بی اے پی کے رہنما عبدالقدوس بزنجو 39 ووٹ لے کر سپیکر منتخب ہوئے، ان کے مدمقابل جے یو آئی فے کے محمد نواز 20 ووٹ حاصل کرسکے۔ سبکدوش سپیکر راحیلہ درانی نے عبدالقدوس بزنجو سے عہدے کا حلف لیا۔ نومنتخب اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے راحیلہ حمید درانی کو پاکستانی پرچم کا بیج پیش کیا اور مبارکباد دی جس کے بعد عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان اسمبلی کے ایوان میں اسپیکر کی نشست سنبھال لی۔عبدالقدوس بزنجو کا اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسپیکر کے انتخاب میں ساتھ دینے والی جماعتوں کے مشکور ہیں، ان کیلئے سب برابر ہیں، کوشش ہوگی کہ ایوان کو غیرجانبداری سے چلایا جائے۔

مزیدخبریں