جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ مشترکہ ریلوے منصوبے کا اعلان کردیا

Aug 16, 2018 | 23:24

دوسری عالمی جنگ کے بعد کوریا کی آزادی کے یادگار دن پر ایک تقریر میں جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان نے کہا کہ اس سال کے دوران شمالی کوریا کے ساتھ مشترکہ ریلوے کیلئے عہد ساز سمجھوتے ہوں گے، اُنہوں نے کہا کہ ریل اور سڑکوں کے رابطے جزیرہ نما کوریا کی مشترکہ خوشحالی کا نقطہ آغاز ثابت ہوں گے۔ صدر مون اور شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن نے اپریل میں غیر فوجی علاقے پنمون جم میں ہونے والی سربراہ ملاقات میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔ اس ملاقات میں کم جونگ اُن نے جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر بھی اتفاق کیا تھا۔

مزیدخبریں