میچ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل ریفری چل بسا
قبرص میں پولیس نے بتایا ہے کہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والا 74 سالہ Adrian Titcombe فوت ہو گیا۔ وہ (UEFA) Union of European Football Associations کے ریفریز اور مبصرین کے اُس پینل میں شامل تھا جس کو جعمرات کے روز یورپی لیگ کے تھرڈ کوالیفائنگ راؤنڈ میچ کی نگرانی کرنا تھی۔ پولیس نے امریکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ میچ سے چند گھنٹے قبل ایڈریان اپنے ساتھیوں کے ساتھ قبرص کے دارالحکومت نیکوسیا کے ایک ہوٹل کی لابی میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک اس کی طبیعت خراب ہو گئی اور وہ بے ہوش ہو گیا۔ ایڈریان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی وفات کی تصدیق کر دی۔