وسیم اختر نے روز اوّل سے رونا دھونا مچا رکھا ہے، کوئی کام نہیں کیا۔ مرتضی وہاب
میئر کراچی وسیم اختر کے بیان پر سندھ حکومت کے ترجمان مشیرقانون،ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ وسیم اختر نے روز اوّل سے رونا دھونا مچایا ہوا ہے اسکے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔سیپا کی جانب سے پورٹ قاسم پر کوئلہ زخیرہ کرنے کی منظوری دینے کا پہلے ہی نوٹس لیا ہے،عدالتی احکامات اور قانون کی روشنی میں اس پر فیصلہ کرینگے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ اگر قانون کوئلہ ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا تو اسکے مطابق فیصلہ کیا جائیگا۔سندھ انوائرونمنٹ پروٹیکشن ایجنسی ( سیپا) کے ڈی جی سے اس سلسلے میں بات کی ہے مئیر کے ایم سی دوسروں کی فکر چھوڑ کر اپنا کام کریں تو زیادہ بہتر ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے نالوں کی حالت وسیم اختر کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ڈی ایم سی سینٹرل میں آلائشوں کا سڑکوں پر کھلے عام پڑے رہنے پر وسیم اختر نے لب کشائی نہیں فرمائی۔ہر فرد اور ادارہ اپنا کام کرے تو عوام کے مسائل کے حل میں کوئی دشواری