بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ
بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ وادی سمیت دنیا بھر میں کشمیری عوام نے یوم سیاہ منایا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی، اس موقع پر مقبوضہ وادی میں تمام کاروباری مراکز بند اور سڑکیں سنسان رہیں۔یوم سیاہ کی مناسبت سے مظفر آباد اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں جب کہ نیلم، ہٹیاں، باغ اور پونچھ کے اضلاع میں بھی بھارت مخالف احتجاج کیا گیا۔