سلامتی کونسل میں امریکا ناکام، ایران پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع مسترد
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر ہتھیاروں کی عالمی پابندی میں توسیع کی امریکی کوشش مسترد کردی گئی۔خبررساں ادارے 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس میں واشنگٹن نے تہران پر غیر معینہ مدت تک عالمی پابندی میں توسیع کی قرارداد پیش کی جس کو صرف ڈومینیکن ریپبلک کی حمایت حاصل رہی۔واضح رہے کہ امریکا قرار داد کی منظوری کے لیے کم از کم 10 ووٹ درکار تھے۔فرانس، جرمنی اور برطانیہ سمیت 15 رکنی باڈی کے 11 ممبران نے ووٹ دینے سے گریز کیا۔روس اور چین نے 13 سالہ پابندی میں توسیع کی شدید مخالفت کی۔