پاکستان ریلوے کاعوام کی سہولت کیلئے 17اگست سے پانچ ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
پاکستان ریلوے کی انتظامیہ نے عوام کی سہولت کےلئے 17اگست سے پانچ ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ہزارہ ایکسپریس ، فرید ایکسپریس، رحمان بابا ایکسپریس، بدر ایکسپریس اور موہنجو داڑو ایکسپریس اپنے آپریشن دوبارہ شروع کریں گے۔ اعلامیے کےمطابق اس سے پہلے یہ ٹرینیں کورونا وائرس کے باعث معطل کی گئی تھیں۔