خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کا گلیشیئر اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے بالائی چترال کے علاقے یرخون میں گلیشیئر پھٹنے اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پشاور سے جاری کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اہلکاروں کو متاثرہ علاقے میں فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کی۔ محمود خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ نقصانات کی رپورٹ مرتب کریں اور متاثرہ آبادی کو ضروری اشیا مہیا کریں۔