موثر اقدامات کے باعث صوبے میں گندم ،آٹے کی قیمتیں مستحکم ہوئی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
پنجاب کےوزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے بروقت اور موثر اقدامات کے باعث صوبے میں گندم اور آٹے کی قیمتیں مستحکم ہوئی ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مستقبل میں صوبے میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام کےلئے ہر انتظامی قدم اٹھایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کے حقوق کا تحفظ میری ذمہ داری ہے۔