پشاور، بس رپیڈ ٹرانزٹ سروس میں سفر کیلئے زوکارڈ حاصل کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ
پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ سروس میں سفر کےلئے زو کارڈ حاصل کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پشاور میں طویل عرصے سےزیر التوا بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سروس کا افتتاح کے فوری بعد ہی بس میں سفرکےلئے جدید ٹکٹنگ کارڈ کے حصول کےلئے بی آر ٹی اسٹیشنوں پر شہریوں کی قطار لگ گئی۔ شہر میں گرم موسم کے باوجود بڑی تعداد میں مسافر کارڈ کے حصول کےلئے چمکنی، ہشتگری، فردوس، کنٹونمنٹ، Tehkal، بورڈ، اسلامیہ کالج،خیبر بازار، سردار گڑھی اور حیات آباد اسٹیشنوں پر پہنچ رہے ہیں۔