وزیراعظم نے دوسال میں غریب عوام کے 2ہزار344 ارب روپے بچائے ہیں، شبلی فراز
اطلاعات و نشریات کے وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے دو سال میں اپنے حکمت عملی اور کوششوں سے غریب عوام کے اب تک دوہزار 344 ارب روپے بچائے ہیں۔ آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ رقم پاکستان کے تین سال کے ترقیاتی بجٹ سے زائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رقم میں ریکوڈک کے ایک ہزار ایک سو ارب روپے کارکے، کے دو سو چالیس ارب، گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے چار سو ارب اور آئی پی پی کے 604 ارب روپے شامل ہیں۔