ساؤتھمپٹن ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن، چوتھا دن بھی بارش کی نذر
ساؤتھمپٹن ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن، چوتھے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر ہوگیا۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر 7 رنز بنائے جب کہ قومی ٹیم پہلی اننگز میں 236 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ ساؤتھمپٹن کے میدان پر آج بھی بادل جم کر برسے اور چند ہی اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا، چوتھے روز انگلینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 7 رنز بنا لیے۔روری برنز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔شاہین شاہ آفریدی نے روی برنز کو آؤٹ کیا۔ خراب روشنی کے باعث میچ روکا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور امپائرز نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آج کے دن کا کھیل ختم کر دیا۔ اس سے قبل ساؤتھمپٹن میں جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے کھیل کا آغاز کیا تو ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے تھے،وکٹ کیپر محمد رضوان 60 اور نسیم شاہ ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔