نواز شریف پھر ملک کے وزیراعظم بنیں گے: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ایک بار پھر وزیر اعظم بنیں گے۔ نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مہنگائی سے کون خوش ہوتا ہے، عمران خان معیشت کو کاری ضرب لگا کر گئے ہیں، یہ شرطیں لگا رہے تھے کہ پاکستان سری لنکا بن جائے گا تاہم ابھی ہم اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ تیل آج بھی پاکستان میں سب سے سستا ہے، پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے ردِ عمل میں مریم نواز کا ٹوئٹ ہے جب کہ نواز شریف کا اظہار اختلاف بھی درست ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے فوج مخالف بیانات 99 کی دہائی سے شروع کئے، انہوں نے شہباز گل کے ذریعے ایسا بیان دلوا کر ردعمل دیکھنے کی کوشش کی اور بعدِ ازاں عمران خان نے اعتراف کیا کہ گل نے فوج کے خلاف اُکسایا۔