عمران خان سے مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق کی ملاقات
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق کی ملاقات ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق کی ملاقات ہوئی جس میں مسلم لیگ (ض) کے امیدوار نے پی پی 241 سے پی ٹی آئی کے ملک مظفرخان کی حمایت کا اعلان کیا۔ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت کی گئی جبکہ ملاقات میں موجودہ صورتحال میں دونوں رہنماؤں نے مل کر چلنے پر اتفاق بھی کیا۔ فواد چوہدری ، سینیٹر عون عباس ، غلام مرتضیٰ ،کاشف ثناء سمیت دیگر بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔واضح رہے اس سے قبل بھی پاکستان مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور ضمنی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔